Updated: Dec 20, 2022
گزشتہ رات ساون کی پہلی بارش نے ہی این ایچ اے انتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا. ایوب پل حویلیاں ٹوٹ گیا .یہ پل شاہراہِ ریشم پر واقع ہونے کی وجہ سے پورے ہزارہ ڈویژن کو ملاتا ہے پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا.اسلام آباد اور دیگر علاقوں سے ایبٹ آباد کے لیے سفر کرنے ولے مسافروں سے گزارش ہے کہ موٹر وے کا استعمال کریں.
اسی طرح تحصیل حویلیاں کے گاؤں نوشہرہ چمبہ کا واحد پل بھی شدید بارش کی وجہ سے پانی میں بہہ گیا ہزاروں آبادی پر مشتمل یہ علاقہ زمینی رابطہ حویلیاں اور دیگر علاقوں سے کٹ کر رہ گیا دیگر علاقوں میں بھی رات کی طوفانی بارش سے نقصانات کا اندیشہ پایا جاتا ہے