سازش
سازش
سازش ایک منفی لفظ ہے جو کہ عورتوں میں پایا جاتا تھالیکن اب تو ہم مرد بھی سازش کے درخت کو قدآور کرنے کے لئے آبیاری کرنے اور پانی لگانے میں مصروف ہیں
سازش دشمن کو زیر کرنے کے لئے کی جانے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں کو کہا جاتا ہے
سازش پاکستان کی عوام سمیت کئی اداروں کا بہترین مشغلہ رہا ہے
عوام نے بھارتی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اپنے ملک کے خلاف سازش کی جس کے نتیجہ میں بنگلہ دیش بنا۔
کسی ملک کی ترقی میں تین ادارے بہت اہم ہوتے ہیں
مقننہ،عدلیہ اور فوج لیکن بدقسمتی سے یہ تینوں ادارے ایک دوسرے کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے
فوج نے جمہوری حکومتوں اور عدلیہ کے خلاف سازش کی
عدلیہ نے جمہوری حکومتوں اور فوج کے خلاف سازش کی
جمہوری حکومتوں نے فوج اور عدلیہ کے خلاف سازش کی
جس طرح پاکستانی عوام میں سیاست کوٹ کوٹ کر بھری گئی ہے ہے اسی طرح سازش کے پلیٹ لیٹس بھی پاکستانی عوام کے خون میں رواں دواں ہے
پاکستانی عوام کو ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے
الیکشن ہوں تو اس میں بیرونی سازشوں کا ذکر
سیاسی جوڑ توڑ ہو تو اس میں سازشوں کا ذکر
کوئی چیز مہنگی ہو تو اس میں سازش کی بو
کوئی چیز سستی ہو تو اس میں سازش کی بو
ملکی معیشت کی بہتری کے لیے قرضے لیے جائے تو اس میں سازش کی بو
قرضے واپس کرنے کے لئے قرضہ لیا جائے تو اس میں سازش کی بو
عوامی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام کیا جائے تو اس میں سازش کی بو
امریکہ ،بھارت اور دوسرے مفاد پرست ملکوں کے ساتھ تعلقات بنائیں تو سازش نہ بنائیں تو سازش
سازش کو اگر پاکستان کی تاریخ کے آئینے میں دیکھا جائے تو اسی سازش کے باعث پاکستان 1971 میں دو ٹکڑے ہوا
سازشوں کی وجہ سے ہی پاکستان کی جمہوری حکومتوں کے تختے الٹے گئے
اب وقت آ گیا ہے ہے کہ ہم ان سازشوں سے دور رہیں نہ خود سازش کریں اور نہ کسی سازش کا ساتھ دیں بلکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں
تحریر: صداقت حسین علوی
@AlviViews