top of page

یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے

‏یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے


ہمارا ملک " اسلامی جمہوریہ پاکستان " ایک ایسا ملک جس کی بنیاد قرآن وسنت پہ رکھی گئ ،جس کی تعمیر توحید پہ اور انشاءاللہ تکمیل محمد رسول خاتم النبینؐ  پہ ہی ہو گی

پاکستان کی عوام ایسی محبِ وطن قوم ہے جس نے کلمہ ء توحید کے نام پر اب تلک بے شمار جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں کفار نے ہر طرح سے جس میں نظریاتی ،عملی واخلاقی طریقے شامل ہیں ہمیں شکست دینے کی ناپاک کوششیں کیں مگر ہم نے الحمدللہ ہمیشہ انہیں شکست دی پاکستانی عوام اور افواجِ پاکستان دونوں ان کفار کے سامنے سینہ سپر رہے اور ان اسلام دشمن کفار کے سامنے سیسہ پلائ دیوار ثابت ہوئے

الحمدللہ ہمارا پاکستان واحد مسلم ایٹمی طاقت ہے جو عالم کفر کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح ہمشہ سے چبھ رہا ہے پاکستان واحد ملک ہے جہاں ان مسلم دشمن ملکوں کو عملی اور نظریاتی دونوں محاذوں پر بری طرح شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے اور ان کا وہ خواب جو انہوں نے اکھنڈ بھارت ،گریٹر اسرائیل اور عالم اسلام پہ قبضہ کی صورت میں دیکھا تھا تعبیر نہ ہو سکا اور انشاء اللہ نہ ہی ہو سکے گا یہ اسلام دشمن ممالک اپنے ناپاک ارادوں میں اسی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکے کہ پاکستان کی فوج اور عوام دونوں ہمیشہ متحد رہے پاکستانی بری ،بحری اور فضائ افواج نے پاکستان کے حدود کا بیرونی سازشوں اور شورشوں کی انتہائی کوشش کے باوجود ہمیشہ بھرپور دفاع کیا اور پاکستان کی عوام نے ہمیشہ ان کالی بھیڑوں کو اپنے اندر سے نکال باہر کیا جو ان کو مذہبی ،لسانی اور اخلاقی ہتھکنڈوں کے ذریعے تباہ کرنا چاہتی تھیں اب تک کفار کا ایک بھی تیر درست نہ چلا جو ہمیں کمزور کرتا اس کی وجہ وہ عقیدہء توحید ہے جس نے ہمیں سدا جوڑے رکھا یعنی متحد رکھا ہماری قوم نے اسلام کے خاطر بیشمار جانی مالی قربانیاں دیں ہیں اور دے رہے ہیں دہشتگردوں نے ملک کے ہر علاقے پہ حملے کئے، ہماری قوم کے بزرگوں نے جوان لاشے اپنے کاندھوں پہ اٹھائے ،ماوں کی گودیں اجڑیں اور بیشمار عورتیں بیوہ اور بچے یتیم ہوئے ہمارے مستقبل کے معماروں کو شہید کیا گیا یوں کوشش کی گئ کہ ہماری ذہنی حالت تباہ و برباد کر دی جائے مگر کفار ایسا نہ کر سکے کیونکہ یہ وطن اسلام کے نام پہ قائم ہوا اور اس پہ نگاہ غلط ڈالنے والا کوئی بھی ملک اللہ کے غضب سے بچ ہی نہیں سکتا جس ملک کی عوام اور فوج اللہ پر یقین رکھتی ہے قرآن وسنت پہ عمل کرتی ہے

الحمدللہ ہمارے ساتھ اللہ کی رضا ،اولیاء کرام ،صوفیائے کرام اور قلندروں کی دعائیں ہیں اور ایسی پاکستانی فوج ہے جو ناصرف عالم اسلام کی بلکہ دنیا کی بہترین فوج ہے

پاکستان واحد ایسی اسلامی مملکت ہے جس کے متعلق بہت سے احادیث میں ذکر آیا ہے

حضور پاک ؐ کی کئی احادیث میں واضح اشارے ملے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مستقبل قریب میں اسلام کا بول بالا کرنے میں انشاءاللہ پاکستان ہی کامیاب ہو گا

ایک اور غزوہ ء ہند کی مشہور حدیث موجود ہے جس کے مطابق حضور پاکؐ نے مشرق کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ جب میرا دین پوری دنیا میں کمزور ہو گا تو وہاں سے اٹھے گا

ایک اور جگہ حضورﷺ نے فرمایا کہ مجھے مشرق سے ٹھنڈی ہوائیں آ رہی ہیں


تاریخ گواہ ہے کہ مدینہ منورہ کے بعد پاکستان واحد اسلامی ریاست ہے جو اسلام کے نام پہ قائم ہوئی


اس کے علاوہ بھی بہت سی قدریں مشترکہ ہیں جس میں سے ایک اہم قدر یہ بھی مشترکہ کہ مدینہ کے مسلمانوں نے اسلام دشمن عناصر سے کئ جنگیں لڑیں بالکل اسی طرح پاکستان کا واسطہ بھی ایسے ہی اسلام دشمن عناصر سے ہمیشہ رہا ۔ اسی طرح مدینہ کے مسلم باسیوں نے آخری جنگ کفار سے لڑی وہ" فتح مکہ" پہ ختم ہوئی اور یہی جنگ فیصلہ کن ثابت ہوئی بالکل اسی طرح پاکستان بھی اب تک تین بڑی جنگیں مسلم دشمن ملک انڈیا سے لڑ چکا ہے اب انشاءاللہ آخری جنگ فیصلہ کن ثابت ہو گی


صابر حسین چانڈیو


‎@SabirHussain43



4 views0 comments
bottom of page