top of page

ہمت کرے انسان تو ناممکن بھی ممکن

ہمت کرے انسان تو ناممکن بھی ممکن


تحریر۔۔ صائمہ مسعود


جب انسان دنیا میں آتا تو ماں کی گود اسکی پہلی درسگاہ ہوتی جہاں سے وہ آنے والے وقت کے لئے بہت کچھ حاصل کرتا

بہت سارے عوامل سے گزرتا اور زندگی کے رموز سیکھتا

کچھ باتیں وہ کتابوں کے ذریعے سمجھتا۔اور کچھ ایسی چیزیں جو اسکی شخصیت کا حصہ بنتیں۔اور کچھ چیزوں کو وہ محسوس اور اردگرد کے ماحول سے حاصل کرتا ہے

ان عوامل میں محنت ۔سوچ کے ساتھ ساتھ ہمت تحمل ۔برد باری شامل ہیں

ان تمام کا تعلق کسی بھی کام کے لئے ایک عزم اور پختہ ارادے سے سر انجام دینا اور اسکو مکمل کرتے وقت جو مشکلات آئیں اور انکی تکمیل تک ثابت قدم رہنا

ہمت ہو تو ہر کام آسان اور منزل دور نہیں ہوتی۔ہر مشکل میں ہمت اور صبر ہی اسانی کا ذریعہ ہوتے۔اور جو لوگ ہمت کا استعمال نہیں کرتے وہ دراصل سست ۔کاہل اور نکمے پن کو اپنے اوپر حاوی کرتے

انسان کو اللہ تعالیٰ نے بے انتہا صلاحیتوں سے نوازا ہے اور ان صلاحیتوں کو صحیح طرح استعمال کرکے انسان انسانیت کےعظیم مرتبے پر پہنچ جاتا یے

دنیا نے ترقی کی سائنسی علوم میں مہارت

غرض کہ ہر شعبے میں حکمرانی کی یہ سب ہمت اور محنت کی بدولت ممکن ہوا

انسان نے ہمت اور محنت سے مٹی کو سونے میں بدلا

تاریکیوں کو اجالوں میں تبدیل کیا۔شہرت پائ اور دولت بھی کمائ ۔

بقول شاعر

نامی کوئ بغیر مشقت نہیں ہوا

سوبار جب عقیق کٹا۔تب نگین ہوا



محنت ہمت اور بردباری بہت سے لوگ کامیابی کی راہ پر گامزن

ہر شخص کی کامیابی کا راز ہمت اور محنت میں پنہاں ہے وہ تمام کامیاب افراد جو اس منزل پر پہنچے انہوں نے مشکلات اور مصائب کو ہمت سے جھیلا ۔

دنیا کا کوئ کام مشکل نہیں سوائے اس کام کے جس میں خدا کی کوئ حکمت یعنی تخلیق کا عمل ۔باقی سب پر انسان نے غلبہ پایا اور یہ ہمت و استقلال کی بدولت ہے

ہمت کے اگے سمندر کی لہریں بھی بے بس ہیں

آسمانوں کی وسعتوں کو بھی شکست دی

بہادری اور شجاعت کی داستانیں بھی ہمت اور جرات کی مرہون منت ہیں

پاکستان کا وجود بھی ہمت اور استقامت کی اہم مثال ہے کہ کیسے قوم نے اتحاد کیا اور قائد اعظم کی ڈھال بنے اور ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور اج ہم ایک آزاد اسلامی مملکت میں فخر کے ساتھ سکون سے زندگی بسر کر رہے ہیں

ہمت سے کبھی بھی گھبرانا نہیں ہے بلکہ محنت کر کے اپنی منزل کو قریب لانا ہے


شاعر نے کہا

وہ کون سا عقیدہ ہے جو ہو نہیں سکتا

ہمت کرے انسان اگر تو کیا نہیں ہو سکتا۔


تحریر۔۔ صائمہ مسعود

@simsimsim1930

https://twitter.com/simsimsim1930?s=08



13 views0 comments
bottom of page