کوئٹہ: دو بم حملوں میں دو پولیس اہلکار ہلاک، آٹھ اہلکاروں سمیت بائیس افراد زخمی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دو بم حملوں میں کم ازکم دو پولیس اہلکار ہلاک اور آٹھ اہلکاروں سمیت بائیس افراد زخمی ہوگئے۔
ان میں سے ایک دھماکہ شہر میں سکیورٹی کے حوالے سے ایک انتہائی اہم علاقے سرینا ہوٹل اور یونٹی چوک کے ساتھ ہوا۔
جبکہ دوسرا دھماکہ سریاب روڈ پر دستی بم حملے کی وجہ سے ہوا۔
حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سرینا ہوٹل کے قریب ہونے والے دھماکے کے بارے میں بتایا کہ اس علاقے دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل پر نصب تھا۔
حلاکتوں کی تعدود بڑھ سکتی ہے۔