کمائی کا نیا طریقہ
کمائی کا نیا طریقہ
لاہور اور اس کے اردگرد اووسیز پاکستانیوں خاص کر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانے والوں کو عوام نے لوٹنا شروع کردیا ہے. ان لوگوں کو کہا جا رہا ہے کے آپ کو جو نادرا سے ویکسین سرٹیفکیٹ ملا ہے اس کو قومی شناختی کارڈ کی طرح بنوائیں.
جس کی فیس ایک ہزار سے لیکر پانچ سو تک وصول کی جا رہی ہے مجھے صبح ایک دوست نے فون کال کی اس نے کہا آپ نے نادرا کا نیا سرٹیفکیٹ لے لیا ہے؟ جو ایک ہزار میں مل رہا ہے. میں حیران ہوگیا بھائی نادرا والے اتنے پیسے لے رہے ہیں مینے اپنے دوست کو کہا بھائی آپ مجھے اس سرٹیفکیٹ کی تصویر بھیجیں میں چیک کرتا ہوں. مینے جب یہ تصویر دیکھی میں تو حیران ہوگیا! کیسے غریب عوام کو لوٹا جا رہا ہے ایک نئی ڈزائن بنا کر لوگوں سے ہزار پانچ سو لے جا رہے ہیں.
غریب ایک تو پہلے سے مشکل حالات میں ہے اوپر سے یہ لوگ کتنا فراڈ کام کرکے ان کو مزید پریشان کر رہے ہیں. جو بیچارے زیادہ تر معلومات نہیں رکھتے جن کو کچھ پتا نہیں ہوتا زیادہ تر وہ لوگ اس میں پھنس جاتے ہیں. وہ لوگ یہی سمجھتے ہیں شاید یہ کوئی نئی چیز ہے جو ہمیں وقت آنے پر کام آئیگی.
یہ سراسر ظلم ہے زیادتی ہے ان میں کافی سارے وہ بندے ہونگے جو دہاڑی پر کام کرتے ہونگے جو روزانہ اپنا اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے سخت دھوپ میں کام کرتے ہونگے. کتنا ان بیچاروں کو پریشان کیا جا رہا ہے. کتنا ان بیچاروں کو لوٹا جا رہا ہے. ایک تو پہلے سے وہ ظلم کا شکار ہیں دوسرا مزید ان کو کنگال کیا جا رہا ہے.
حکومت پاکستان سے گذارش ہے ایسے فراڈیہ لوگوں کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دے جنہوں نے غریبوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے.
تحریر۔ شمس الدین