top of page

کلمہ گوہ

کلمہ گوہ

مسلمان ہونے کی اولین اور واحد شرط ہے کہ اللّہ اور اسکے رسول پر ایمان لایا جائے۔ کسی کو بھی مسلمان ہونا ہے اور اسلام کے دائرے میں داخل ہونا ہے تو وہ کلمہ پڑھ کے داخل ہوسکتا ہے اور اسکے بعد اسکے اعمال کا معاملہ اللّہ اور اسکے درمیان ہوجاتا ہے

لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کلمہ گوہ کو بھی کافر کہنا رواج بن گیا ہے۔ سُنی شیعہ وہابی سب ایک دوسرے کو کسی نا کسی خود سے بنائی من گھڑت دلیل سے کافر ثابت کر ہی دیتے ہیں۔ اگر یہ سب کافر ہیں تو مسلمان کون ہے اور جنت میں کون جائے گا؟ مولانا طارق جمیل اکثر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تفرقہ مسلمانوں کو کمزور کررہا ہے۔ حیرت کی بات ہے ہم اس حد تک تفرقے میں ہڑھ چکے کہ اللّہ کے گھر خانہ کعبہ میں اگر کوئی وہابی یا اہلحدیث نماز کی امامت کروا رہا ہو تو کچھ اسکے پیچھے نہیں بلکہ الگ جماعت کروا کر نماز پڑھتے ہیں۔

میں نے دینی اور قران دونوں مساجد اہلحدیث اور اہل سنت سے پڑھا ہے اور مجھے دونوں ہی مسلمان لگے۔ مجھے تو ان میں کوئی ایسی بات نہیں ملی کہ انکو کافر کہیوں۔ نماز رفع یدین ساتھ پڑھو یا اسکے بغیر دونوں ہی اللّہ کے ہاں قبول ہونی ہے اور اسی نے اسکا فیصلہ کرنا ہے۔ رہی بات اہل تشیع کی تو انکی عزت میرے لئے اور بھی زیادہ ہے۔ ہمارے ایک محترم استاد نے میٹرک سے سکھایا کہ اہل تشیع کو دوسروں سے بڑھ کر عزت دینی ہے حالانکہ وہ خود اہل سنت ہیں۔ ہماری کلاس میں ایک اہل تشیع تھا اور ہماری کلاس میں سب سے زیادہ اگر کسی کی عزت اور احترام ہوتا تو اس لڑکے کا اسے ہر کام میں ترجیح دینا

تب سے آج تک کسی شیعہ کو کافر کہنے کا دل مانتا ہی نہیں۔ ویسے بھی دینی معاملات اللّہ اور بندے کے درمیان ہیں بس اور کوئی بھی اسکا فیصلہ کرنے کا حق نہیں رکھتے

ایک کتاب میں پاکستان بننے کے محرکات پڑھے جس میں لکھا تھا کہ یہ دیو بندی وغیرہ صرف اس لئے گروپس بنائے گئے تھے تاکہ کام بانٹا جاسکے اور جدوجہد آزادی میں اچھے سے آگے بڑھ سکے لیکن یہ بات پاکستان بننے کے بعد سے بگاڑ کا شکار ہوئی اور ہم اصل مقصد کہ مسلمانوں کی فلاح کے لئے کام کریں اس سے ہٹ گئے اور کافر کافر کی گردان شروع کردی۔ میں انکا ذمہ دار کچھ علما کو بھی سمجھتا ہوں جو مسجد کے ممبر پر بیٹھ کر دوسروں کے مسلمان ہونے پر انگلی اُٹھا رہے ہوتے ہیں

اللّہ سبکو ہدایت دے اور سیدھے راستے پر چلائے


تحریر: عتیق الرحمن

ٹویٹر: @AtiqPTI_1


https://twitter.com/AtiqPTI_1?s=08


8 views0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page