کراچی کو پانی کی فراہمی کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پانی کی قلت کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی کو پانی کی فراہمی کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ کراچی کیلئے پانی کے منصوبے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے، کراچی کو پانی کی فراہمی کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، صدر مملکت نے کہاکہ کراچی کے مسائل کا جلد حل اور شہریوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے،متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مربوط کوششوں سے مسائل کا جلد حل ممکن ہے۔