چائنہ سے واپس آئے ہوئے طلباء کا مطالبہ
کووڈ کے دنوں میں 2020 کے شروع میں پاکستانی طلباء چین کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے پاکستان واپس آگئے تھے۔
اور اب جبکہ اس بات کو ایک سال سے اوپر ہو چکا ہے، اور پاکستان اور چین میں کووڈ کا اثر کافی کم ھو چکا ہے تو یہ طلباء اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے لیے چین واپس جانا چاہتے ہیں۔
چین کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ پاکستان اور چین میں کورونا کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد انھیں واپس یونیورسٹیوں میں جا کر تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کی اجازت دی جائے۔
چین سے واپس آئے سارے طلباء ویکسینیشن بھی مکمل کروا چکے ہیں۔ کئی طلباء تو کورنٹین کی شرائط بھی پوری کرنے پر آمادہ ہیں۔
طلبا کا مطالبہ ہے کہ چین سفری پابندیاں ختم کرے۔
اس حوالے سے چین کے حکام کا کہنا ہے کہ ’سفارت خانہ چینی حکومت اور یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے۔ طلبا کو سہولت فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
لیکن اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آرہی ہے۔
https://twitter.com/TalatsViews/status/1409546585478946819?s=19
https://twitter.com/Mohamma20343465/status/1409491407300030474?s=19