پاکستان اور خطے کا امن
پاکستان اور خطے کا امن
پاکستانی کیسے بھول سکتے ھیں یہ وہی امریکہ ھے جو سویت یونین کی جنگ کے بعد افغانستان کو خانہ جنگی میں چھوڑ کر چلا گیا تھا۔
اسوقت پاکستان کی کوششوں سے ایک گروپ طالبان نے مستحکم حکومت بنالی تو 9/11 کا ڈرامہ رچا کر خطے میں ایک نٸی گریٹ جنگ کی بساط پھیلا دی گٸی جس کا نشانہ پاکستان تھا پاکستان نشانہ اسلیے تھا کہ پاکستان نے انڈین ایٹمی دھماکوں کےجواب میں ایٹمی دھماکے کرکےایٹمی طاقت بننے کا اعلان کردیا۔
اور یہی بات امریکہ اسراٸیل اور دیگر عالمی طاقتوں کوھضم نھی ھوٸی۔
اور 9/11 کروا کر افغانستان میں آگٸے۔
اور ساتھ انڈین کو موقع دیاکہ وہ پاکستان میں دھشت گردی پھیلاۓ وہ تو پاکستانی فورسز اور ایجنسیز کی محنت تھی کہ پاکستان سے دھشت گردی کا خاتمہ کیا
ورنہ یہ دھشت گردی تو ملک میں انتہا لیول کا انتشار اور خانہ جنگی پھیلا کر ایٹمی مواد ختم کرنے کے لیے تھی
پاکستان نے افغان اور ایران باڈر کو محفوظ بنا کر بہترین کام کیا۔پاکستان کا مٶقف افغان مسٸلے پر بہت بہتر ھے ۔
کسی بھی طرح امریکی دباٶ میں نھی آنا چاہیے۔
اور نہ مہاجرین کو قبول کرنا چاہیے۔
امریکہ اور نیٹو فورسز کے ممالک افغان مہاجرین کو اپنے ملکوں میں پناہ دیں۔
پھر انہی پتہ چلے گا تیس چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال چھوٹا کام نہیں تھا۔
تحریر۔ بلال سیال
twitter I'd @bilusial