پاکستانی کرکٹ سفارشیں اور پرچیاں
پاکستان کرکٹ میں سفارشیں اور پرچیاں
پاکستان کرکٹ ٹیم آجکل ریلو کٹا ٹیم بن چکی ہے مطلب ایک ناکارہ ٹیم بن چکی ہے. اس کا سبب پاکستان کرکٹ ٹیم میں سفارش پرچیوں پر ٹیم میں کھلاڑی شامل کیے جاتے ہیں. کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو میرٹ پر ٹیم میں سلیکٹ ہوا ہو. تقریبن تمام کھلاڑی یا تو سابق کھلاڑیوں کے بیٹے ہیں یا رشتیدار ہیں. پاکستان کرکٹ ٹیم 90 کی دہائی میں ایک بہترین ٹیم ہوا کرتی تھی. جس میں مایہ ناز کھلاڑی شامل تھے جنہوں نے خود کو ایک اچھا کھلاڑی ثابت کیا. وہ تمام کھلاڑی دنیا میں اپنا نام روشن کر چکے ہیں. کرکٹ کی تاریخ میں رکارڈز بنا چکے ہیں.
پاکستان کرکٹ ٹیم کو جان بوجھ کر تباھ و برباد کیا جا رہا ہے. اس کا سبب ہماری ڈومیسٹک کرکٹ نہیں ہوتی. کھلاڑیوں کو مکمل ٹریننگ نہیں دی جاتی. جو کھلاڑی ٹیم میں سلیکٹ ہوتے ہیں وہ تمام کھلاڑی باہر سے لیگز کھیل کر آتے ہیں. وہ کھلاڑی لیگز میں تھوڑی بہت پرفامنس دیتے ہیں تو اس کے بعد وہ کھلاڑی ٹیم سلیکٹرز کی نظروں میں آجاتے ہیں. پہر وہ کھلاڑی ٹیم میں شامل کیے جاتے ہیں. ان کھلاڑیوں میں اکثریت سابق کھلاڑیوں کے بیٹے رشتیدار دوست وغیرہ شامل ہیں. پاکستان کرکٹ بورڈ میں بیٹھی مافیا کرکٹ کو تباہ کر رہی ہے.
پاکستان کرکٹ ٹیم میں وہ کھلاڑی شامل ہیں جو پیسوں کی خاطر ٹیم میں کھیل رہے ہیں. ایسے کھلاڑی جو صرف پیسے کی خاطر کھیل رہے ہوتے ہیں. وہ کھلاڑی ملک کے لیے نہیں کھیلتے بلکہ اپنے لیے کھیلتے ہیں جہاں ان کا مفاد شامل ہو جہاں ان کو پیسے ملیں. وہ کھلاڑی جب میدان میں اترتے ہیں دیکھتے ہی پتا لگ جاتا ہے یہ کھلاڑی ملک کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے کھیل رہا ہے.
جس طرح ہاکی ٹیم کو برباد کیا گیا اس طرح کرکٹ ٹیم کو بھی اب برباد کیا جا رہا ہے.
ہماری وزیراعظم عمران خان سے گذارش ہے براہ کرم کرکٹ ٹیم کو تباہی کے کنارے سے بچائیں. کرکٹ بورڈ میں موجود سفارشی لوگوں کو نکالیں جو صرف سفارش اور پرچیوں پر ٹیم میں کھلاڑی شامل کر رہے ہیں. ایسا نہ ہو ہاکی ٹیم کی طرح ہماری کرکٹ ٹیم بھی تباہ ہوجائے صرف سفارشی لوگ آجائیں. اس سے پہلے ہماری ٹیم ماضی کا قصہ بن کر رہ جائے اس سے پہلے کرکٹ ٹیم میں سفارشی اور پرچیوں پر آئے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر نکال دیں. صرف اور صرف میرٹ پر ٹیم میں کھلاڑی شامل کریں جو اچھا کھیل دکھائیں جو محنت کرکے آئیں. وہ کھلاڑی ٹیم میں شامل کریں.
تحریر۔۔ شمس الدین
@ShamsP6