موسم کی صورتحال
ہزارہ اور اس کے گرد و نواح میں مسلسل ایک ہفتہ سے شدید گرمی کی لہر کے بعد کل بارش نے موسم خوشگوار کر دیا
عوام نے اللہ پاک شکر ادا کیا اور سکھ کا سانس لیا
ایبٹ آباد سمیت پورے ہزارہ میں مسلسل ایک ہفتہ سے گرمی نے ڈیرے جما رکھے تھے جس کے بعد کل کی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا
بارش کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری
مختلف علاقوں میں شدید بارش سے درخت اور بجلی کے پول گرنے واقعات بھی رپورٹ کیے گئے
واپڈا اور متعلقہ ادارے بجلی کی بحالی کی کوششوں میں مصروف عمل رہے جس کے بعد رات گئے بجلی کو زیادہ تر علاقوں میں بحال کر دیا گیا