top of page

مفاکات عمل

‏مکافات عمل

تحریر : عمران


جب کسان طویل عمری اور ضعف کی وجہ سے کچھ بھی کرنے سے قاصر ہوگیا تو وہ سارا دن بیٹھا اپنے بیٹے کو کام کرتے دیکھتا رہتا۔

اور کبھی کھبار اس کو غلطی پر ٹوکتا اور اصلاح بھی کرتا۔

روز روز روک ٹوک سے جوان بیٹا جب تنگ آگیا تو اس نے ایک تابوت بنایا۔

تابوت کو بوڑھے کی پاس لا کر رکھا تو کچھ کہنے سے قبل ہی بوڑھا اس میں لیٹ گیا اور ڈھکن بھی اندر سے بند کر لیا۔

بیٹا تابوت کو گھسیٹ کر پہاڑی پر لایا ۔ وہ تابوت کو پہاڑی سے نیچے پھینکنے ہی والا تھا کہ اندر سے دستک سنائی دی۔

نوجوان نے غصے سے ڈھکن کھولا ۔

سکون سے تابوت کے اندر لیٹا ہوا بوڑھا اسے دیکھ کر بولا :

"یقینا تم مجھے اس ڈھلوان سے نیچے پھینکنے والے ہو. اپنی آسانی کے لیےایسا ضرور کرو لیکن ایک آسانی اپنے بچوں کے لیے بھی کرو"

وہ کیا ؟۔ نوجوان نے چڑ کر سوال کیا

" مجھے تابوت کے بغیر ہی ڈھلوان سے نیچے پھینک دو اور یہ قیمتی تابوت بچا لو تاکہ تمہارے بچوں کو تابوت بنانے کی محنت نہ کرنی پڑے"۔


تحریر ۔ عمران


Imran ‎@_imran_pti

https://twitter.com/_imran_pti?s=08



21 views0 comments
bottom of page