معاشرتی تلخ حقیقت۔
Updated: Aug 7, 2021
معاشرتی تلخ حقیقت.
آپ لوگوں کو ایک لمبی لسٹ دکھائی دے گی کہ مرد حضرات عورتوں کو اُن کے حقوق نہیں دیتے، عورت کو عورت نہیں سمجھا جاتا اور پیار
نہیں کیا جاتا. لیکن جہاں بات مردوں کی آجائے تو صرف ان
کی حیوانیت ان کی بدکرداری ان کی درندگی اور ان کے ظلم
کی ہی داستان ملے گی کب کہاں کیسے کون سے مرد نے کون سی عورت کے ساتھ بدتمیزی کی کب کہاں اُسکا حق چھینا اور کب اپنے ماں باپ کو در بدر کردیا ان کے ہی گھر سے میرا سوال ہے کہ آپ سے مرد شادی سے پہلے اپنے ماں باپ کو گھر سے کیوں نہیں نکالتے ؟ شادی کے بعد اگر وہ ایسا کرتے ہے تو
اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوتا ہے مرد کا یا عورت کا، مجھے اس بات کا ہمیشہ سے بہت دکھ ہوتا ہے کہ جب مرد کی کسی بھی غلطی میں اُسے اکیلا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے اگر مرد کی غلطی ہوتی ہے تو عورت بھی اس غلطی میں برابر کی
شریک ہوتی ہے. اسی وقت پر ساتھ دیا ہو پر پہلے اسے ایسی
غلطیوں کے مواقع فراہم کیوں نہیں ہوتے ہیں میں یہاں کسی
مظلوم عورت کا نام نہیں لے رہا ہوں. ایسے مرد حضرات کی
غلطیوں پر پردہ ڈالنے والے بھی ہمارے ماں باپ اور گھر کے بڑے ہوتے ہیں اگر وہ بچپن سے ہی بیٹوں کو بیٹیوں کی ہی طرح ان کی بھی عزت کا احساس دلاتے تو آج مرد حضرات ایسی حرکتیں نہ کرتے جب بچپن سے ہی ان کی ہر چھوٹی غلطی کو یہ بول کر معاف کر دیا جاتا ہے کہ یہ لڑکا ہے. اگر اُن کے کردار پر کبھی اُنگلی نہیں اٹھے گی تو انھوں نے تو یہی سمجھنا ہے کے چلو ہماری توکوئی عزت ہی نہیں ہے معاشرے میں ہم جو مرضی کر سکتےہیں تو جب ان کی عزت نہیں ہے تو وہ کسی اور کی عزت کوکیسے جان سکتے ہیں ؟؟ آپ خود سوچئے اگر ہمارے پاس
کوئی چیز موجود ہی نہیں ہے تو ہم اس کی قدر کو کیسے جان
سکتے ہیں. تو ہم صرف مردکو کیوں گنہگار کہتے ہیں اِس سارے معاملے سے عورت کو
کیوں پیچھے کر لیتے ہیں تب کیوں ہم سب کو اشرف مخلوقات اور اپناماحول اور اپنی آخرت بول کر اپنی تربیت
اپنا بیٹا اور بیٹی میں کے فرق کو چھپا لیتے ہیں حالانکہ بچپن
سے جوانی تک بچوں کے سارے کام کھانا پینا لباس سب
کچھ والدین ہی طے کرتے ہیں حتی کے انھوں نے پڑھنا
کیا ہے اور کہاں تک ہے اور کیا بننا ہے تو پھر بچوں کی یہ
غلطیاں ماں باپ سے کیسے چھپی رہ سکتی ہیں ؟؟ پس میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیشہ مرد ہی غلط نہیں ہوتا ہے. ہمیں اپنی کارکردگی پر بھی ایک نگاہ ڈالنے کی ضرورت
ہوتی ہے ہم نے کہاں انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے اگر ہم مرد
کے بارے میں لکھے تو سب ٹھیک لیکن اگر یہ سب باتیں
کوئی ہمارے بابا اور بھائی کے لیے بولے تو سب بکواس
کیونکہ وہ ہمارے بھائی اور بابا ہیں، وہ دوسرے مرد حضرات کی طرح غلطیاں تو کر ہی نہیں سکتے. اب آپ بتائیں کون کس کے حقوق سے مظلوم رکھا گیا ہے مردکو یا عورت کو ؟؟
( @im_shkhatri )
تحریر: ملک صادق حسین کھتری
https://twitter.com/im_shkhatri?s=08