مشہور موبائل فون کمپنی سام سنگ SAMSUNG کا پاکستان میں مینو فیکچرنگ یونٹ لگانے کا فیصلہ.
مشہور موبائل فون کمپنی سام سنگ SAMSUNG کا پاکستان میں مینو فیکچرنگ یونٹ لگانے کا فیصلہ.
جنوبی کوریا کی مشہور و معروف موبائل فون کمپنی سام سنگ Samsung نے پاکستان میں مینو فیکچرنگ یونٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں انہوں نے پاکستان میں پہلے سے موجود سرمایہ کاری کرنے والی تین بڑی کمپنیوں سے مشاورت کی ہے جن میں سے ایک کا تعلق جنوبی کوریا ہی سے ہے،
وہ کمپنی پاکستان میں گاڑیوں کی اسمبلنگ کے پارٹ کا کام کر رہی ہے۔ اندازے کے مطابق کورین کمپنی موبایل فون کی مینوفیکچرنگ کا کام پاکستان میں کام کرنے والی کسی کورین کمپنی کو ہی دے گی تا کہ انہیں کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ تسلی بخش ماحول مل سکے. جو سہولیات کورین کمپنی ان کو دے سکتی ہے وہ کوئی دوسری غیر ملکی کمپنی شائد ہی انکو دے سکے۔ تا ہم ابھی تک کمپنی نے کسی بھی پارٹی کے ساتھ حتمی طور پر معاہدہ نہیں کیا ہے۔ کمپنی کا متوقعہ منافع 125 کھرب روپے بتایا جا رہا ہے۔ پاکستانی حکومت کے وزارت صنعت و پیداوار کے ایک شعبے انجیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے 2020 میں موبایل فون کی تیاری کی پالیسی منظور کی تھی جس کے تحت ابھی تک 20 سے زائد کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کا ارادہ کیا ہے، جو کہ پاکستان کی معیشت اور سرمایہ دارانہ حیشیت کے حوالے سے کافی فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔ ان کمپنیوں میں انفینکس، آئی ٹٰل، نوکیا،الفا ، رٰییل می،ویگوٹل، اسپائیس اوپو اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سیل فون استعمال کرنے والون کی تعداد 18 کروڑ سے زاٰئد ہو چکی ہے۔ پچھلے آٹھ سالوں میں پاکستان میں ٹٰیلی کام کے حوالے سے 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ موجودہ سال میں یہ سرمایہ کاری 46 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بعد موبائل کی قیمتوں پہ بھی اثر پڑے گا اور درآمدات میں کمی کا رجحان بھی دیکھنے کو ملے گا جس سے زرمبادلہ میں اضافہ ممکن ہے اور اسے پاکستان کی معیشت میں بہتری کی طرف ایک احسن قدم قرار دیا جا رہا ہے.
تحریر:- مدثر حسین
@MudassirAdlaka
https://t.co/84AIPVtnE6