top of page

قربانی

‏قربانی


تحریر:محمد عثمان


مسلمان ہر سال 10 ذالحجہ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ادا کرتے ہوئے حلال جانور کو قربان کرتے ہیں اسی کو قربانی کہتے ہیں.

تمام مسلمان جو صاحب استطاعت ہیں اس دن اللہ کی راہ میں قربانی کرتے ہیں. ہر کوئی جانور قربان کر کے اسکا گوشت غریب غربا اور مساکین میں باٹتا ہے. یہی ہمارا دین ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم اپنے مال میں سے اللہ کی راہ میں قربانی کرنے کیلئے خرچ کریں.


قربانی کا مطلب کیا ہے یہ کہاں سے شروع ہوئی بحیثیت مسلمان ہمیں اس کے بارے میں معلوم ہونا بہت ضروری ہے.


حضرت اسماعیل علیہ السلام جو کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صاحبزادے تھے. وہ ان کو بہت پیار کرتے تھے. اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت اماں حاجرہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آپ اپنے بیٹے کو اس بنجر زمین پر چھوڑنے کا حکم ملا اماں حاجرہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹے کو وہاں اس ویران علاقے میں چھوڑ دیا. جو اب مکہ معظمہ ہے اور عالم اسلام کا قبلہ ہے.


ایک دفعہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے صاحبزادے حضرت اسماعیل علیہ السلام سے کہا کہ میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں تمہیں زبح کر رہا ہوں اب بتاو تمہاری کیا رائے ہے. تو حضرت اسماعیل علیہ السلام نے فرمایا کہ آپ مجھے ثابت قدم پائیں گے. جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کیلئے زمین پر منہ کے بل لٹایا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آواز آئی.


اے ابراہیم! تو نے اپنا خواب سچ کر دیکھایا. ہم احساس کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں اور ہم نے اس کیلئے زبح عظیم کا فدیہ دیا.


مفسرین لکھتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے ایک مینڈھا آگیاجس کو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ذبح کیا. حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اسی عظیم قربانی کی یاد میں مسلمان ہر سال عیدالاضحیٰ مناتے ہیں.

قرآن کریم میں ارشاد ہے :

(اللہ تعالی کے لیے ہی نماز ادا کرو اورقربانی کرو).


قربانی نام ہے اپنی جان مال کو اللہ کی راہ میں اس طرح قربان کرنے کا کہ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی لاڈلی چیز اپنی اولاد کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے سے دریخ نہ کیا. قربانی کے وقت یہ جذبہ دل میں ہونا چاہیے کہ انسان اپنی اولاد کو قربان کر رہا ہے.


حضرت اسماعیل علیہ السلام جب جوان ہوئے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے انکی مدد سے خانہ کعبہ کی بنیاد رکھی اور اسی طرح دنیا میں اللہ کا پہلا گھر تیار ہوا.

تحریر:محمد عثمان

@Usman_PTI9 check him on Twitter

https://t.co/RE1aMXYwOX





25 views0 comments
bottom of page