top of page

عیدِ قرباں اور اسکی خوشیاں...


مخصوص جانور کو مخصوص دن

میں بہ نیت تقرب ذبح کرنا قربانی ہے۔ قربانی حضرت سیّدنا ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے جو اس امت (محمدیہ) کیلئے باقی رکھی گئی ہے۔

ہر صاحب نصاب مسلمان پر قربانی واجب ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو قربانی کا حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا.

فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَا نْحَرْ 

“پس تم اپنے رب ہی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو”

قربانی ایک ایسی عبادت ہے کی اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی حضرت سیّدنا اسماعیل علیہ السلام کی جان کے فدیہ میں دنبہ دے کر اسے مقرر کیا۔

ارشاد بانی ہے

وَفَدَينٰهُ بِذِبٌٍِح عَظِيمٍ

“ہم نے ایک بڑا دنبہ اسکے فدیہ میں دے کر اسے بچا لیا”

قربانی اسلام شعار اور نعمت الہی ہے۔ تقوی پرہیز گاری اور رضائے الٰہی کیخاطر دی جانے والی قربانی کو اللّٰہ تعالیٰ قبول فرماتا ہے۔

ارشاد بانی ہے:

“اللّٰہ تعالٰی کو ہرگز ان کے گوشت پہنچتے ہیں نہ ہی انکے خون، ہاں تمہاری پرہیز گاری اس تک باریاب ہوتی ہے”

اللّٰہ تعالٰی کی بارگاہ میں قربانی پیش کرنا نہایت ہی پسندیدہ امر ہے۔ عیدالاضحٰی کے ایام میں خالق کائنات کو قربانی سے زیادہ کوئی عمل محبوب نہیں۔ قربانی کا دن اللّٰہ تعالٰی کے ہاں بہت عظیم دن ہے۔

رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔

“یقیناً اللّٰہ تعالٰی کے ہاں سب سے عظیم دن قربانی کا دن ہے”

ثواب کی نیت سے قربانی کرنا آتش جہنم سے روکاوٹ کا باعث ہے۔

قربانی ایک مالی عبادت بھی ہے اور شعار اسلام سے ہے۔

حضورﷺ نے فرمایا!

جس نےخوش دلی سے طالب ثواب ہو کر قربانی کی وہ آتش جہنم سے حجاب(روک) ہو جاۓگا۔

تکبیرِ تشریق: نو ذوالحجہ کی فجر سے تیرہ ذوالحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد بالغ مرد اور عورت پر تکبیر تشریق پڑھنا واجب ہے۔ مرد تھوڑی اُونچی آواز سے اور عورتیں آہستہ آواز سے پڑھیں۔!!

تکبیرات تشریق

ﷲُ اَکْبَرُ اﷲُ اَکْبَرُ لَا اِلٰه اِلَّا اﷲُ وَاﷲُ اَکْبَرُ اﷲُ اَکْبَرُ وَِﷲِ الْحَمْد

حضرت سیّدنا عباس رضہ اللہُ تعالٰی سے روایت یے

“جو مال عید کے دن قربانی میں خرچ کیا گیا،اس سے زیادہ کوئی مال پیارا نہیں”

کیونکہ بحیثیت مسلمان ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ اللّٰہ تعالٰی ہمارے جانور کے گوشت اور خون کی حاجت نہیں وہ ہمارا جذبہ قربانی اور تقویٰ کو ملاحظہ فرماتا ہے۔دعاہے اللّٰہ تعالٰی سب کی قربانی اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمِین


تحریر...

اسد ملک

‎@asad_malik333


30 views0 comments
bottom of page