عثمان مرزا کیس پر وزیراعظم عمران خان کا آئی جی اسلام آباد کو فون
وزیراعظم کا آئی جی اسلام آباد کو فون.. لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس اپنی تمام توانائیاں صرف کرے.. آئی جی اسلام آباد کو اس واقعہ کی رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو بھجوانے کی ہدایت کی۔
جنسی ہراسگی کا شکار جوڑے کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن عطا الرحمن نے ملاقات کےبعد مکمل تحفظ و تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔ بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے