شیطان اور لبرل
شیطان اور لبرل
کہیں چھری اسماعیل کے گلے پر نہ پھر جائے، شیطان کو اس کا بڑا درد تھا، وہ ہر طور طریقوں سے اس عمل کو روکنے کی کوشش میں تھا، بھاگا پھررہا تھا، کبھی باپ کے پاس جاتا، کبھی بیٹے کو ورغلاتا اور کبھی اس کی ماں کو ورغلاتا
بھلا کیوں؟
کیا اسے واقعی اسماعیل کی جان عزیز تھی؟ اور وہ واقعی اسماعیل کو بچانا چاہتا تھا؟
نہیں بلکہ وہ چاہتا تھا، کہ کہیں حکم ربی کی تعمیل کرکے سیدنا ابراہیم اطاعت الہی کا وہ مقام نہ پا لیں، جسے ٹھکرا کر خود شیطان راندہ درگاہ ہوا تھا۔
یہ واقعہ نہیں سنانا ، بس یہ بتانا چاہتا ہوں کہ قربانی سے روکنے والے،جانوروں کا 'درد' محسوس کرنے والے آج بھی کئی لوگ گلا پھاڑ پھاڑ کر چلا رہے ہیں۔
دراصل ان کے وجود میں چلاتے شیطان کو آج بھی درد جانوروں کا نہیں، درد اطاعت الٰہی کے نتیجے میں ملنے والے اس اعزاز کا ہے، قربانی کرنے والے جو پالیں گے۔
بے وقوف سمجھتا نہیں کہ جب محبت الٰہی میں باپ کو بیٹے کے گلے پہ چھری پھیرنے سے نہ روک سکا، تو حکم ربی کی تعمیل میں جانوروں کے گلے پر چھری پھرنے سے کیسے روک سکتا ہے
وہ نافرمانی میں لگا ہے،
آپ فرمانبرداری میں لگے رہئے۔
تحریر.. سجاول سلیم
@Sajawal_13
https://twitter.com/Sajawal_13?s=08