top of page

زندگی

‏"زندگی"

شاید ابھی تک کسی دانشور یا لیکھاری نے زندگی کی معنی کے بارے کچھ ایسا لیکھا ہو جو ھمارے پلے پڑ جائے، یا زندگی کی ایسی تعریف کی ھو جو سمجھنے میں اور دوسرں کو سمجھانے  میں آسان ہو۔

"زندگی" یوں تو پانچ حروف ہے جو لکھنے اور پڑھنے میں بےحد اسان ہے لیکن اسکی مفہوم و مضمون انتہائی پیچیدہ ہے۔زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ زندگی سانس لینے کا نام ہے۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ زندگی کی معنی، مفہوم اور مضمون کچھ اور ہے۔زندگی مشکل راہو پر سفر مسلسل کا نام ہے۔زندگی کچھ کر گزرنے کا نام ہے۔زندگی جہد مسلسل کا نام ہے۔زندگی سکھ دکھ کا نام ہے۔زندگی میں جہاں کانٹے ھیں وہاں پھول بھی ہے۔زندگی تلخ بھی ہے شرین بھی ہے ۔زندگی وصل بھی ہے ھجر بھی ہے ۔زندگی ساز ہے سُر اور سرور ہے۔زندگی عم بھی ہے خوشی بھی ہے۔زندگی جیو اور جینے دو کا نام ہے۔زندگی شعر بھی نظم اور نعت اور حمد بھی۔ زندگی حسن اخلاق کا نام ہے ۔اور سب سے بڑھ کر زندگی حقوق اللہ اور حقوق العباد کو جاننے اور اس پر پورا اترنے کا نام ہے۔ شاید یہی زندگی کی محتصر تعریف معنی اور مفہوم ہے کہ انسانوں سے محبت کیا جائے اور اللہ تعالی کے دئے ہوئے نعمتوں کا شکر ادا کریں۔


تحریر۔۔ عرفان اللہ

‎@Muna_Pti

https://twitter.com/Muna_Pti?s=08


78 views0 comments
bottom of page