top of page

دور خلافت

دور خلافت


یہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ آپ کو حضرت امیرالمومنین صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی حیات مبارکہ ہی میں اپنا ولعہد اور جانشین مقرر فرمایا تھا چنانچہ آپ نے ٢٢ جمادی الاخری سن ١٣ کو مسند خلافت کو سرفراز فرمایا آپ کے دور خلافت میں بڑی بڑی اسلامی فتوحات حاصل ہوئیں

انیس ہجری کے لحاظ سے چند فتوحات کا تذکرہ آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں


جس سے آپ کو یہ اندازہ ہو سکے گا کہ حضرت فاروق اعظم کا دور خلافت اسلام کی ترقی کے لیے کتنا زرین زمانہ تھا

سن ١۴ میں دمشق حمص لبعلک بصرہ ایلہ فتع ہوگیے اور اسی سال آپ نے لوگوں کو تراویح کی نماز کے لیے جمع فرمایا

سن ١۵ میں اردون اور طبر یہ صلع سے فتع ہوئے اور اسی سال جنگے یرموک اور قادسیہ کا معرکہ پیش آیا اور اسی سال آپ کے حکم سے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ نے کوفہ شہر کو آباد کیا اور اسی سال آپ نے مجاہدین کی تنخواہیں مقرر کیں اور جاگیریں عطا فرمائیں سن ١٢ میں اہواز اور مدائن فتح ہوئے اور حضرت سعد نے کسریٰ کے محل میں جمعہ پڑھا اسی سال کا قنسرین حلب تکریت وغیرہ بھی فتح ہوئے اور اسی سال جب حضرت فاروق اعظم تشریف لے گئے تو بیت المقدس بھی فتح ہو گیا اور اسی سال آپ نے سنہ ھجری مقرر فرمایا

سن ١٨ میں آپ نے مسجد نبوی کو وسیع فرمایا اور اسی سال حجاز کا وہ مشہور قحط پڑا جو تاریخ عرب میں عام الرمادہ کے نام سے مشہور ہے


سن ١٨ میں جند نیشاپور حلوان حران نصیبین بغیر ہفتہ ہو گیا اور انہیں ایام میں ایک زبردست طاعون پھیلا جس کو طاعون عمواس کہتے ہیں

سن ٢٠ میں مصر فتح ہوا اور تستر کا مشہور قلعہ بھی سر ہو گیا اور اسی سال اپنے خیبر اور بنحران سے یہودیوں کو جلا وطن فرمایا اور خیبر نیزہ دادی القری کی زمینوں کو مجاہدین اسلام کے درمیان تقسیم فرمایا

سن ١٢ میں اسکندریہ اور نہاوند فتع ہوکر اسلامی سلطنت میں شامل ہوئے اور اس کے بعد ملک عجم میں کوئی سرکش سلطنت باقی نہ رہی

سن ٢٢ میں آذربائیجان دنیور ہمدان طرابلس الغرب رے عسکر وغیرہ مفتوع ہوے

سن ٢٣ میں کرمان سحبستان مکران کی پہاڑی علاقوں اور اصفہان وغیرہ پر اپنے لشکر بھیج کر سب کو اسلامی سلطنت کا مرکز بنا لیا اور اسی سال کے آخر میں حج سے واپسی کے بات آپ کی شہادت ہو گئی


اسلامی فتوحات کے علاوہ اور بھی بڑی بڑی اسلامی خدمات آپ نے اپنے دور خلافت میں انجام دیں مسجد نبوی کی سعادت و رونق دی اور محدث جمال الدین نے روضتہ الاحباب میں لکھا ہے کہ آپ کے دور خلافت میں 4ہزار مسجدیں تعمیر ہوئی اور قرآن مجید کی تعلیم اور اس کی نشر واشاعت کا آپ پوری سلطنت میں ایک ایسا نظام قائم فرمایا جس کی بدولت ہزاروں حفاظ اور محدمثین و فقہا عالم وجود میں آ گئے دس برس تک ہر سال خود ہی امیرالحج رہے اور اپنے خطبات اور خطوط و فرامین کے ذریعے اسلام کی تبلیغ فرماتے رہے اور اپنے اعمال حکومت کو بھی تبلیغ اسلام اور تعلیم میں دین کی نشر واشاعت کی تاکید فرماتے رہے


آپ نے اپنے نظام سلطنت میں

رعایا کی راحت رسانی عدل و انصاف رعایا کی خبر گیری امن و امان کا قیام رفاہ عام فوجی نظام مراکز معاشیات واقتصادیات کا قیام بیت المال کی بہترین انتظام الغرض حکومت کے تمام شعبوں کو اس قدر اور اتنے بہترین نظام کے ساتھ قائم فرمایا کہ قیامت تک آنے والی نسلیں بلکہ اس زمانے کی ترقی یافتہ حکومتیں بھی فاروق اعظم کے نظام سلطنت کی ہدایت کی روشنی حاصل کرتی رہیں گی


تحریر. محمد زمان


@Z_Bhatti1


13 views0 comments
bottom of page