top of page

دنیاوی تعلیم عورت کا پہلا حق۔ اسعد گل اعوان

‏دنیاوی تعلیم عورت کا پہلا حق۔

تعلیم انفرادی اور اجتماعی طور پر سب کیلئے نہایت اہم ہے۔ تعلیم ہر قوم کی بنیاد ہوتی ہے۔ انسان کی ترقی علم سے وابستہ ہے۔ ہمارے مزہب میں بھی تعلیم پر بہت زور دیا گیا ہے۔ حضور پاک ﷺ نے تعلیم کو بہت اہمیت دی ہے اسی لیے جنگی قیدیوں کی رہائی مسلمان بچوں کو پڑھانے کے عوض رکھی گئی تھی لیکن اس کے باوجود پاکستان میں شرح خواندگی بہت کم ہے۔ مردوں کے ساتھ عورتوں کیلئے بھی تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ سچ ہے کہ عورت کو دنیا میں مختلف کردار نبھانے ہوتے ہیں کبھی ماں بن کر، کبھی بیوی اور کبھی بیٹی بن کر۔ ان تمام مدارج میں ان کی زمہ داریاں بھی تبدیل ہو جاتی ہیں۔ ان تمام کرداروں سے کامیابی کے ساتھ گزرنے کیلئے عورت کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔ اگر عورت علم اور انسانیت سے عاری ہو تو اس کی موجودگی اچھے خاصے گھر کو جہنم بنا دیتی ہے۔اس کیلئے عورت کا پہلا حق علم حاصل کرنا چاہئیے کیونکہ مزہب میں دینی اور دنیاوی علم حدود میں رہ کر حاصل کرنے کی پوری آزادی ہے۔ باہمت اور باشعور خواتین کی وجہ سے نسلوں کا مقدر بنتا ہے اور قوم کی اصلاح ہوتی ہے۔ ایک پڑھی لکھی عورت بہتر طریقے سے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کر سکتی ہے۔ انہیں اچھے اور برے کی پہچان کروا سکتی ہے۔ جس طرح زندگی کی بقاء کیلئے ہوا، غذا اور پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی طرح دنیا میں باعزت جینے کیلئے تعلیم کا ہونا ضروری ہے۔

تحریر: اسعد گل اعوان ٹویٹر ہینڈل: ⁦‎@asaad_gul91⁩

9 views0 comments
bottom of page