top of page

دفاعی افواج

دفاعی افواج


کسی بھی ملک کا دفاع جب تک مضبوط نہ وہ ترقی کے خواب نہیں دیکھ سکتا کیونکہ پہلے سے ترقی یافتہ ممالک اسے ترقی کرتا برداشت نہیں کریں گے اور اس پر کسی بھی سازش کے تحت چڑھ دوڑیں گے۔ اس کی تازہ مثال مصر شام لیبیا اور مشرق وسطی کے وہ ممالک ہیں جنہوں نے دولت کو اپنی ترقی پر لگانے کی کوشش کی تو بیرونی طاقتوں نے اس پر دہشت گردوں کی پناہگاہ کے نام پر حملہ کیا اور سب کچھ تہس نہس کردیا اور جہاں شام ہوتے ہی سنہری روشنیاں جگمگانے لگتی تھی وہاں کھنڈرات کے ایسے گھنے اندھیرے ہیں جہاں زندگی کا تصور مشکل ہے

بلکل ایسے ہی جب بغداد پر عباسیہ خلافت تھی تو چنگیز خان نے حملہ کرکے اسے فتح کرلیا۔ چنگیز خان کا جنگ کے بعد والا واقعہ بہت مشہور ہوا جب اس نے دیکھا کہ لائبریریاں کتابوں سے بھری پڑی ہیں اور ان میں مسلمانوں کی عظیم تاریخ درج ہے۔ اس نے بغداد کے حکمران کو طلب کیا اور پوچھا کہ تمہاری ان کتابوں سے تم نے کچھ نہیں سیکھا؟ کیا تمہیں نہیں معلوم تھا کہ دفاع مضبوط نہ ہو تو سب خطرے میں ہوتا ہے۔ افسوس ہے تم نے اپنے پرانے لوگوں سے کچھ نہیں سیکھا اور اسکے ساتھ ہی اس نے حکم دیا کہ لائبریری کو دریا برد کردیا جائے۔ تاریخ میں درج ہے کہ کئی دن دریا کا پانی کتابی سیاہی سے رنگدار رہا اور اتنی کتابیں تھی کہ گھوڑے پر دریا عبور کیا جاتا تو سوار گیلا نہ ہوتا

مشرق وسطی کے ممالک شام لیبیا مصر یہ سب صدیوں سے موجود ممالک ہیں اور وسائل سے بے تحاشہ نوازہ خدا نے انہیں لیکن صرف اپنی دفاعی صلاحیت پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے برباد ہوئے اور کتنی آسانی سے بیرونی طاقتوں نے چند مہینوں میں ان ممالک کو اندھیروں اور پتھروں کے دور میں دھکیل دیا

ایسے ہی ہماری افواج ہیں جو اسی پیش نظر بنائی گئی کہ دشمن ہماری سرحد کی طرف آنکھ اُٹھا کر نہ دیکھے ہمارا دفاعی نظام صرف طاقت کے ترازو کو برابری پر رکھنا ہے ورنہ انڈیا نے جب ایٹمی دھماکہ کیا تھا تو اس کے بعد وہ زیادہ طاقت کے نشے میں ہمیں کُچلنے کے در پہ تھا اور یہی وجہ تھی کہ پاکستان نے بھی ایٹمی طاقت حاصل کی اور اس ایشیائی خطے میں طاقت کے توازن کو ایک بار پھر برقرار رکھا

پاکستان کی افواج صرف دفاع ہی نہیں بلکہ امن قائم کرنے میں بھی پوری دُنیا میں سب سے آگے ہیں۔ اقوام متحدہ کی امن فورس میں سب سے زیادہ فوجیوں کی تعداد پاکستان کی ہے جو ان ممالک میں امن قائم کرتے ہیں جہاں دہشت گرد اپنی جڑیں مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ فورس دنیا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے بھی پیش پیش ہوتی ہے

پاکستان کی دفاعی فورس کا ہر جوان ملک کے دفاع کو اپنی جان سے زیادہ عزیز سمجھتا ہے اور آج ہم دُنیا کے ان اہم ممالک میں شامل ہیں جو ایشیا تو کیا یورپ میں بھی اپنی بہترین دفاعی صلاحیت کی وجہ سے جانا جاتا ہے جس کا عملی مظاہرہ فروری 2019 میں سب نے دیکھا اور بھارت کے وہ جہاز جو ٹیکنالوجی میں ہم سے کہیں بہتر تھے وہ مار گرائے۔


اللّہ ہماری سرحدوں کو محفوظ رکھے

پاکستان زندہ باد


تحریر: عتیق الرحمن

@AtiqPTI_1



8 views0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page