دریائے سندھ کا کٹاؤ
دریائے سندھ کا کٹاؤ
یہ واقع ہے ضلع مظفرگڑھ تحصیل جتوئی موضع لنڈی پتافی کا یہاں پچھلے چند سالوں سے دریا کے کٹاؤ میں اتنی تیزی ہوئی ہے کہ آدھا موضع دریا برد ہوگیا مگر کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہوئی یہ علاقہ بخاری گروپ اور جتوئی گروپ کی سیاسی مداخلت کی بھینٹ چڑھ گیا حال ہی میں لغاری گروپ کے خرم سہیل لغاری جو کہ حلقہ پی پی 275 کے ایم پی اے ہیں کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ناراضگی کا سبب بنا یہاں ایک دن میں سیکڑوں خاندانوں اپنی ملکیت سے محروم ہو جاتے ہیں اور ان کی عزتیں در بدر کی ٹھوکریں کھاتی رہتی ہیں
اگر دریا کے کٹاؤ کو روکنے کیلئے جلد از جلد بندوبست نہ کیا گیا تو یہ بہت بڑی تباہی ہوگی
ہر سال یہاں کی عوام اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھروں کو بچانے کیلئے دن رات محنت کر کے سیلاب سے بچنے کے لئے دریائی کنارے کے ساتھ ساتھ بند بناتی ہے تاکہ گھر ، بیوی بچے ،مال مویشی اور فصلوں کو نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے لیکن افسوس نیچے پانی اور اوپر سے بارشوں کی وجہ سے وہ دریا کے پانی کو روکنے میں ناکام ہو جاتے ہیں
تحریر۔ صابر حسین چانڈیو
@SabirHussain43
https://twitter.com/SabirHussain43?s=08