خطبہ حج 2021 کے اہم نکات:
خطبہ حج 2021 کے اہم نکات:
1) انسان اور پوری انسانیت کی بھلائی اسی میں ہے کہ تقوی اختیار کیا جائے
2) جو تقوی اختیار کرے اللہ تعالی کبھی اسے گرنے نہیں دیتے
3) اللہ کی عبادت اس کیفیت میں کرو کہ تم اللہ کو دیکھ رہے ہو
4) اللہ زوالجلال ہی واحد عبادت کے لائق ہے
5) اللہ ذوالجلال نے یہ خوشخبری سنائی ہے جو اس کی عبادت کرتے ہیں انہیں کوئی غم نہیں ہو گا
6) مساجد میں صرف اللہ ذوالجلال کو ہی پکارا جائے اور عبادت کی جائے
7) توحید ہی کامیابی کی ضمانت ہے
8) کوئی بھی عبادت ، دعا یا کوئی بھی تو وہ صرف اللہ تعالی کے لئے ہو
9) نمازوں کی حفاظت کرو خصوصا نماز عصر کی
10) تمہیں دل کی خوشی سے زکوۃ دینی چاہیے تاکہ تمہارے مال پاک ہو جائیں
11) اللہ تعالی نے روزوں اور حج کی ادائیگی کا حکم دیا
12) اللہ ذوالجلال کا حکم ہے کہ فرشتوں ، رسولوں اور کتابوں پر ایمان لایا جائے
13) سب نعمتیں اللہ نے دی ہیں ، ان سے فائدہ اٹھایا جائے
14) اللہ تعالی نے انسانوں کے لئے تمام نعمتوں کو مسخر کر دیا
15) انسان کی ذمہ داری ہے کہ تمام نعمتوں کو استعمال کرنے کے بعد اللہ تعالی کی عبادت کی جائے
16) اللہ ذوالجلال نے دل بنایا ، عقل عطا کی ، اس لئے ضروری ہے کہ صرف اللہ تعالی کی عبادت ہونی چاہیے
17) اللہ تعالی نے انسانوں کی رہنمائی کے لئے قرآن پاک نازل کیا
18) ہدایت اللہ تعالی کی خاص عنائیت ہے ، جسے مل جائے اسے شکر ادا کرنا چاہیے
19) اللہ ذوالجلال نے والدین کے ساتھ احسان کرنے کا حکم دیا ہے
20) اللہ ذوالجلال نے یتیموں کے ساتھ احسان کرنے کا حکم دیا ہے
21) اللہ ذوالجلال نے والد کے ساتھ احسان کرنے کا حکم دیا ہے
22) اللہ ذوالجلال نے ملازمین کے ساتھ احسان کرنے کا حکم دیا ہے
23) احسان کے پہلوؤں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اپنی بیوی کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے ۔
24) اللہ ذوالجلال کا حکم ہے کہ ملازمین کے حقوق کا خیال کرو
25) اللہ ذوالجلال کا حکم ہے کہ اپنے عہد و پیمان کا خیال کرو
26) اپنے ملازمین پر زائد بوجھ نہ ڈالو ، ان کی عزت کا خیال کرو
27) ملازمین کو عبادت کی تلقین کرو ، ان کو غیر شرعی حکم نہ دو
28) جب جانور کو ذبح کرو تو بھی احسان کرو
29) جب جانور کو ذبح کرو تو چھری تیز کرو
30) نبی اکرمﷺ کا حکم ہے کہ کسی کی کھیتی نہ اجاڑو
31) اللہ ذوالجلال نے حکم دیا کہ یتیموں ، مساکین کو کھانا کھلاؤ
32) اللہ ذوالجلال احسان کرنیوالوں کو پسند کرتے ہیں اور جانتے ہیں ۔
33) پیمائش کے پیمانوں کو درست رکھو
34) اللہ تعالی نے حکم دیا کہ اسے قرض دو
35) انفاق کرنا ، صدقہ کرنا اللہ تعالی کو قرض دینا ہے
36) جب بھی بات کرو تو خو ش اخلاقی کے ساتھ
37) نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ حسن اخلاق سب سے بڑی نعمت ہے
38) جب کوئی بات کرے تو انتہائی احسن طریقے سے جواب دو
39) جو بھی صبر کرے تو اللہ تعالی اجر دے گا ،
40) اللہ تعالی صبر کرنیوالوں کو پسند کرتا ہے
41) اللہ تعالی نے چھ دنوں میں زمین و آسمان کو بنایا
42) یہ زندگی آزمائش کا گھر ہے
43) اگر احسان کرو گے تو یہ نیکی آپ کے کام آئے گی ، اجر ملے گا
44) اگر برائی کرو گے تو اس کا بدلہ ملے گا
45) اللہ تعالی احسان کرنیوالوں کے ساتھ ہے
46) اللہ تعالی کی رحمت احسان کرنیوالوں کے لئے ہے
47) اللہ تعالی قیامت دن احسان کرنیوالوں کو اپنے دیدار سے نوازیں گے
48) جو احسان کرے گا اس کو دنیا میں بھی بہترین بدلہ ملے گا
49) اللہ تعالی احسان کرنیوالوں کو کبھی ضائع نہیں کریں گے
50) احسان کرنیوالے قیامت کے دن جو چاہیں گے انہیں مل جائے گا
51) اللہ تعالی صبر کرنیوالوں کو بے حساب اجر سے نوازے گا
52) جو بھی نیکی کرے اللہ تعالی 7 سو گنا اجر دے گا
53) اللہ تعالی احسان کرنیوالوں کے لئے توبہ کے دروازے ہمیشہ کھولے رکھتا ہے
54) جو آپ کے ساتھ احسان کرے تو اسے دعا دو
55) جو احسان کرے اس کے ساتھ نیکی کرو
56) خادمین الحرمین الشریفین نے حاجیوں کے لئے بہترین انتظامات کئے
57) اس وبا میں مسلمانوں کی صحت و سلامتی کا خیال رکھا گیا
58) حاجیوں کی صحت و سلامتی کے لئے ایس او پیز بنائے گئے
59) اس دن اللہ تعالی سب سے زیادہ بندوں کو جہنم سے آزاد کرتے ہیں
60) رسول اکرم ﷺ نے اسی جگہ خطبہ دیا تھا
61) اس دن یہاں جمع ہونیوالوں کے لئے خوشخبریاں ہیں
62) اللہ تعالی ہم سب پر احسان کرے ، عبادات کو قبول فرمائے ۔ مناسک حج حفاظت کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
تحریر: عتیق الرحمن
@AtiqPTI_1 check Atiq's on Twitter
https://twitter.com/AtiqPTI_1?s=08