top of page

جھوٹے رشتے کی 8 نشانیاں


دوستو پیار ایک ایسا رشتہ ہے جو زندگی کو بہت خوبصورت بنا دیتا ہے لیکن بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ جس شخص سے ہم پیار کرتے ہیں جس رشتے کی ہم قدر کرتے ہیں وہ ہمیں خوشی کی بجائے دکھ دیتا ہے وہ ہمیں سکون کی بجائے درد دیتا ہے جیسے شخص کے بارے میں ہماری فیلنگ بہت طاقتور ہوتی ہے وہ ہمارے بارے میں ویسا محسوس نہیں کرتا ویسا نہیں سوچتا اس لیے کسی کے ساتھ گہرا رشتہ بنانے سے پہلے آپ یہ آٹھ باتیں ضرور دیکھ لینا تاکہ بعد میں آپ کا دل نہ ٹوٹے

1)Try to change you

اگر کوئی شخص آپ کو بدلنے کی کوشش کرے تو وہ آپ سے پیار نہیں کرتا جو آپ سے پیار کرتا ہوں گا آپ جیسے ہے وہ آپ کو ویسے ہی قبول کرے گا اگر کسی کو خوش کرنے کے لئے آپ کو اپنے آپ کو بدلنا پڑے تو اسے چھوڑ دینا ہی بہتر ہے

2) minimal attention

جب آپ بات کر رہے ہو تو تو وہ آپ کی بات دھیان سے نہیں سنتا آپ کی بات پر توجہ نہیں دیتا یا آپ کی کہی ہوئی بات کو کوئی خاص اہمیت نہیں دیتا تو اس کا مطلب ہے اس کے دل میں آپ کے لیے پیار تو دور کی بات کوئی خاص جگہ بھی نہیں ہے

3)try to control you

اگر کوئی آپ کو ہر وقت کنٹرول کرنے کی کوشش کرے آپ پر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش کریں آپ کو بتائے کہ آپ نے کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا تو وہ ہرگز آپ سے پیار نہیں کرتا

4) don't respect you

اگر کوئی آپ کی عزت نہیں کرتا آپ کے پیار کی عزت نہیں کرتا تو وہ آپ سے پیار کیسے کر سکتا ہے اگر کسی کے دل میں آپ کی عزت ہی نہیں تو اس کے دل میں آپ کے لیے پیار کیسے ہو سکتا ہے اگر کوئی آپ کے ساتھ صرف دوسروں کے سامنے اچھے سے پیش آتا ہے دوسروں کے سامنے آپ کا خیال رکھتا ہے آپ کو عزت دیتا ہے اور اکیلے میں تنہائی میں آپ کو اگنور کرتا ہے تو آپ سمجھ جائیں کہ وہ پیار نہیں دکھاوا کر رہا ہے

5) don't trust you

اگر کسی بھی ریلیشن شپ میں ٹرسٹ نہیں ہے ایک دوسرے پر اعتماد نہیں ہے تو وہ رشتہ کبھی بھی زیادہ دیر نہیں چل سکتا اور نہ ہی کبھی وہ مثالی رلیشن شپ بن سکتا ہے اس لئے جہاں رشتوں میں بداعتمادی ہو وہاں راستے جدا کر لینا ہی بہتر ہے

6) Emotional attachment

اگر کوئی آپ سے ہی ایموشنل اٹیچڈ نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے اسے آپ سے پیار نہیں ہے اگر وہ آپ سے پیار کا اظہار نہیں کرتا اپنی فیلنگ آپ سے شیئر نہیں کرتا آپ کی کامیابی پر کوئی خاص رسپونس نہیں دیتا انہیں آپ کے ساتھ مل کر سیلیبریٹ نہیں کرتا آپ کی پسند ناپسند میں آپ کے ایموشنز میں اسے کوئی خاص دلچسپی نہیں تو اس شخص کے ساتھ کبھی رشتہ نہیں بنانا چاہیے کیوں کہ اس طرح آپ زندگی بھر کرتیں ہی رہیں گے

7) don't prioritize you

اگر کوئی آپ سے پیار کرتا ہے تو وہ چاہے جتنا مرضی مصروف ہے وہ آپ کے لئے ٹائم ضرور نکالے گا وہ اپنے کاموں سے زیادہ آپ کو اہمیت دے گا آپ کو زیادہ ترجیح دے گا زندگی میں آپ کا ایک خاص مقام ہوگا لیکن اگر کوئی آپ کے ساتھ اپنی کمنٹمنٹ کو پورا نہیں کرتا آپ کی کہی ہوئی چیزوں کو بھول جاتا ہے کال بیک کرنا بھول جاتا ہے اپنی مصروفیات کا بہانہ بناتا ہے بہانے پیش کرتا ہے تو آپ جان لیں کے پیار تو دور کی بات اس کی زندگی میں آپ کا کوئی خاص مقام بھی نہیں

8) Easily give up

دوستوں یہ ایک حقیقت ہے کہ جہاں تعلق ہوتا ہے وہاں چھوٹا موٹا جھگڑا ہوتا رہتا ہے اور بعض دفعہ بات بڑھ بھی جاتی ہے کسی کے دل میں اپنا پیار اپنی جگہ دیکھنے کے لیے سب سے امپورٹنڈ سائنس یہ ہے کہ آپ کا پارٹنر آپ کے پارٹنر ریلیشن شپ کو بچانے کے لیے کیا کرتا ہے وہ معاملے کو حل کرنے میں کتنا سیریس ہوتا ہے اور کتنی ایفرٹ لگاتا ہے کہ یہ رشتہ کبھی نہ ٹوٹے اگر وہ آسانی سے give up کر دیتا ہے تو اس کا مطلب ہے اس کے دل میں آپ کی کوئی جگہ نہیں آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا اس لیے آپ کو وہاں ہونا ہی نہیں چاہیے پیار ایک ایسا جذبہ ہے جہاں زور زبردستی نہیں ہوتی اگر آپ کو کسی سے پیار ہے تو ہے اگر نہیں ہے تو نہیں ہے نا آپ کسی کو مجبور کر سکتے ہیں اور نہ کوئی آپ کو مجبور کر سکتا ہے اس لیے اگر آپ کو احساس ہو جائے آپ سے پیار نہیں کرتا تو اس کے پیچھے مت بھاگے آپ کا دل ایک بار ٹُوٹے گا لیکن اگر آپ اس کے پیچھے بھاگتے رہیں گے اس سے رشتہ بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے تو آپ کا دل ہر روز ٹوٹے گا اس لیے کسی کو الزام دیے بغیر برا منائے بغیر چپ چاپ اس کی زندگی سے الگ ہوجائیں .


تحریر۔۔۔۔ کاوش لطیف


@k__Latif


36 views0 comments
bottom of page