top of page

جنگلات کا تحفظ اور ہماری زمہ داری

Updated: Aug 1, 2021

جنگلات کا تحفظ اور ہماری زمہ داری


- اگر دنیا کی جنت آنکھوں سے دیکھنی ہے تو آہیں آپکو پاکستان کے پہاڑی علاقوں کا دورہ کراتے ہیں. اللہ پاک نے پاکستان کو وہ خوبصورت اور سرسبز علاقے اور موسم مہیا کیے ہیں جو کسی اور ملک کو نصیب نہیں. ہر سال لوکھوں افراد پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں. یہ سبزہ، ہریالی اور خوبصورتی ہو یا ٹھنڈا موسم صرف جنگلات کی بقا سے ہی ممکن ہے. پاکستان میں ہر سال لاکھوں درخت کٹائی اور آگ کا شکار بنتے ہیں جو ایک المیہ ہے. غیر قانونی جنگلات کی کٹائی درختوں کی کمی کی ایک خاص وجہ ہے. پاکستان میں ٹمبر مافیا انتہائی سرگرم ہے اور دیمک کی طرح جنگلات کا صفایا کرتاجارہا ہے. اگر پاکستان کے پہاڑی علاقوں کے جنگلات کا جائزہ لیا جائے تو جنگلات کی کمی کی تین بڑی وجوہات سامنے آتی ہیں. آگ سے تباہ کاری، گھریلو استعمال اور غیر قانونی کٹائی بعض حلقوں کا کہنا ہے اگر گورنمنٹ گھریلو استعمال میں کمی لانا چاہتی ہے تو مطلوبہ بندوبست کیا جائے اور عوام کو آگاہی دی جائے. مگر آگ سے تحفظ بہت ضروری ہے جس میں علاقہ مقیم سمیت سرکاری عملہ کی بہت محنت درکار ہے اور ایک جامعہ حکمت عملی کی ضرورت ہے اگر چہ دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کے پاس سرکاری وسائل اور مشینری کی خاصی کمی ہے مگر اگر محکمہ جنگلات اگر تعاون کرے تو سول سوسائٹی کو شامل کر کے آگ سے جنگلات کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے. جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ٹمبر مافیا کہ ساتھ کچھ متعلقہ محکمہ کی کالی بھیڑیں شامل ہوتی ہے انکو شامل تفتیش کر کے مجرموں کو پکڑنا چاہیے. الحمد للہ پاکستان میں شجرکاری کا انتہائی منظم انتظام کیا جاتا ہے جو کہ نئے پودے ہر یونین کونسل تک پہنچا کر درخت لگائے جاتے ہیں. گورنمنٹ نے ایک بلین درختوں کا اعلان کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا اور اقوام متحدہ سے بھی اس اقدام کی داد وصول کی اور لاکھوں درخت لگائے بھی جا چکے ہیں مگر جب تک آگ سے تحفظ، غیر قانونی کٹائی کو نہ روکا گیا تو باقی سب کاوشیں سودمند نہیں. اگر ہر شخص سالانہ ایک پودا لگانے کی زمہ داری لے تو انشاءاللہ یہ ملک دنیا کا خوبصورت ملک رہے گا اور پاکستان کا موسم بہترین رہ سکتا ہے. درختوں کی وجہ سے دریاؤں کی کٹائی اور لینڈ سلائیڈنگ میں واضع کمی آسکتی ہے. بحثیت ایک زمہ دار شہری ہمیں جنگلات کے تحفظ کی زمہ داری لینی ہوگی اور گورنمنٹ کو بھی سنجیدہ اقدامات پر مجبور کرنا ہوگا. یہ ہماری آئندہ نسل کی بقاء ہے اور اپنی زمہ داری کو نبھانا ہوگا.


تحریر۔ محمد کامران

@kaamm_ii
https://twitter.com/kaamm_ii?s=08


35 views0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page