جنسی تشدد کا نشانہ
ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ ٹھنڈیانی میں آٹھویں کلاس کی بچی کے ساتھ جنسی تشدد
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے تھانہ نواں شہر کی حدود میں آٹھویں کلاس کی بچی کو درندہ صفت 4 لوگوں نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا
جنسی تشدد کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا جن میں کیس کا مرکزی کردار رزاول سکنہ دہمتوڑ بھی گرفتار
دہمتوڑ کے رہائشی رزاول ولد کامران نے 5 مہینے پہلے لڑکی کے ساتھ دوستی کی اور اس کو بات کرنے اور رابطہ رکھنے کے لیے موبائل بھی دیا
8 جون صبح 7 بجے بچی جب گھر سے سکول کے لیے نکلی تو رزاول ولد کامران اپنے 3 دوستوں کے ساتھ لڑکی کو اپنی گاڑی (جو کہ رینٹ پے لے رکھی تھی) میں بیٹھا کر سیر تفریح کے بہانے تفریح مقام ٹھنڈیانی لے گیا
وہاں جا کر اپنے ساتھیوں جن فیضان ولد صفدر رکاوش ولد لیاقت اور شاکر ولد سرفراز شامل ہیں کے ساتھ مل کر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور سکول کی چھٹی کے ٹائم بچی کو گھر کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے
بعد میں بچی کے گھر والوں کی مدعیت میں تھانہ نواں شہر میں ایف آئی آر درج کی گئی
پولیس کی بروقت کارروائی میں چاروں ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا گیا اور 4 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا
ملزمان نے پولیس کے رو برو اپنے جرم کا ارتکاب بھی کر لیا