top of page

بڑھتی مہنگائی اور حکومت

‏بڑھتی مہنگائی اور حکومت: آج کے زمانے میں کوئی نہیں جو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان نہ ہو۔ ویسے تو مہنگائی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ دنیا کے سبھی ملکوں میں ضروریات زندگی کی چیزوں کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑی حد تک یہ ایک فطری امر بھی ہے کیونکہ دنیا کی آبادی میں جس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس رفتار سے چیزوں کی پیداوار میں نہیں ہوا۔ اور یہ بھی بات ہم سب جانتے ہیں کہ جب کسی چیز کے خوائشمند یا طلبگار زیادہ ہو جائیں تو اس کی قیمت بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی غریبی اور بدحالی کو روکنے کیلئے حکومت اور عوام دونوں کی جدوجہد اور عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کے دستور میں عوام سے اس بات کا وعدہ کیا گیا ہے کہ حکومت ان کی زندگی کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کی زمہ دار ہے۔ ویسے بھی عوامی حکومت یا جمہوریت اسی وقت اپنے نام کو اہل قرار دی جا سکتی ہے جب وہ اپنی عوام کو زندگی کی لازمی ضروریات کو پورا کرنے کا حق دے سکتے ہیں۔ تحریک انصاف لمبے لمبے پراجیکٹس پر سر کھپا رہی ہے ساتھ اسے عوامی زندگی پر براہ راست اثر انداز ہونے والے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

عوام میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔ حکومت کی اولین زمہ داری ہے کہ وہ اشیائے صرف کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے والے اداروں کی غیر زمہ داری اور کرپشن کے خلاف سخت ترین اقدامات کرے اور ان اداروں خصوصا پرائس کنٹرول کمیشن میں کرپشن کی روک تھام کیلئے سخت ترین اقدامات کرے۔ حکومت ابھی تک موثر اقدامات کرنے سے قاصر رہی ہے۔

کیونکہ پاکستان میں زخیرہ اندوز مافیہ کئی سالوں سے خودنوشت کی اشیاء کو زخیرہ کرنے کا عادی ہے۔ حکومت نے کافی حد تک زخیرہ اندوزی کا خاتمہ کیا ہے لیکن ابھی بھی اس پر بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔


اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ عوام نے حکومت کو اس سلسلے میں مناسب تعاون نہیں دیا۔


ظاہر ہے کہ قانون اور حکومت ہی منافع خوروں کو سزا دے سکتی ہے لیکن کیا یہ عوام کا فرض نہیں کہ وہ ایسے لوگوں کو قانون کی نظر میں لائیں۔ پر امن طریقوں سے ذخیرہ اندازوں وغیرہ کو بے نقاب کریں۔ اور انکا سماجی بائیکاٹ کریں۔ اگر عوام اور حکومت دونوں اپنی زمہ داریوں کو پوری طرح اور خلوص اور لگن سے انجام دینے کی کوشش کریں تو وہ دن دور نہیں جب ایک بار پھر ملک میں خوشحالی کا سورج چمکے گا۔

تحریر: اسعد گل اعوان ٹویٹر ہینڈل: ⁦‎@asaad_gul91⁩



22 views0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page