ایک لقمہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک لقمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک لقمہ منہ سے معدے میں اتارنے کیلئے رب نے ایک بہت بڑا نظام وضح اور اس کا اہتمام کیا ہے اگر گرم یا ٹھنڈا ہے تو ہاتھ اور انگلیاں بتا دیتی ہیں تازہ یا باسی ہے تو ناک بتا دیتی ہے کڑوا ، ترش ، تیکھا ، مرچ مصالحہ ہے تو زبان بتا دیتی ہے سخت یا نرم ہے تو دانت بتا دیتے ہیں ایک لقمہ معدے تک پہنچانے کیلئے اس قدر انتظام و اہتمام وہ بھی انسان کی حفاظت کیلئے اور اس کے باوجود بھی کوئی ثقیل چیز یا انسان کیلئے نقصان دہ شئے حلق سے اتر ہی جائے تو نظام ہضم کا خودکار طریقہ معدے میں موجود ایسڈ (تیزاب) سے اس کو یا تو گھلا دیتا ہے یا پھر منہ کی طرف الٹی کی صورت لوٹا دیتا ہے ۔ یہ سب انسانی زندگیوں کو قائم اور دائم رکھنے کیلئے کیا گیا ہے 🌹الحمدللہ رب العالمین 🌹 اس سارے نظام کو چلانے والے نے ایک چھوٹا سا کام انسان کے حوالے کیا کہ اے میرے بندے "حلال لقمہ ہی حلق سے اتارنا" اور ہم یہ ایک چھوٹا سا کام بھی انجام دینے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ تحریر : شفقت سجاد دشتی @balouch_shafqat