top of page

ایک تنقیدی نظر... جیسی عوام ویسے ہی حکمران...




دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں کی قوم ایک بدترین قوم ہے جہاں رشوت، سود خوری , جھوٹ، دھوکہ، فراڈ، جعلسازی

ملاوٹ، بچے اور بچیوں کا ریپ، قتل اور ناجانے کتنے عظیم گناہ سرزد ہورہے ہیں. لیکن کسی کو کوئی احساس ہی نہیں پوری قوم

مست ہے اور جہاں دین کے نام پر کھلا شرک اور مزاق سرے عام ہورہا ہے جہاں اللہ اور اسکے رسول کو مانا جاتا ہے لیکن اللہ اور

اسکے رسول کی ایک نہ مانی جاتی، جہاں علماء کی اکثریت علاسود اشرافیہ کی شکل میں بے پناہ دولت کے انبار لئے بڑی

بڑی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں. جہاں کوئی بھی خالص چیز نہیں مل سکتی، ملاوٹ ہی ملاوٹ کھانے پینے کی اشیاء سے لیکر کوئی

بھی اشیاء زہریلی ملاوٹ سے پاک نہیں جہاں تکبر سے بھری اشرافیہ عوام کا خون چوسنے میں رات دن مصروف عمل دکھائی

دیتی ہے، جہاں منصف صرف امیروں کی لونڈی ہے جہاں کسی کیلئے انصاف صرف خواب ہے. الله تعالیٰ

قرآن میں فرماتا ہے کہ جب کوئی اپنے ظلم سے باز نہیں آتا تو میں اس پر اس سے بڑا ظالم مقرر کر دیتا ہوں. دوسری جگہ

اللہ تبارک تعالیٰ نے فرمایا کہ جب میں کسی قوم سے بے انتہا ناراض ہوتا ہوں تو اس قوم کے جاہل و ظالم لوگوں کو روپیه و دولت سے مالا مال کر دیتا ہوں اور

اُن کو اقتدار دے دیتا ہوں . آخر میں پھر اللہ تعالیٰ نے انتہائی ظالم و جاہل لوگوں کو جہنم میں بھیجنے کی بجائے کیوں اس قوم کو سزا دینے کے لئے

منتخب کیا جو اس ملک میں الگ الگ روپ اختیار کئے ہوئے ہیں جن میں سیاست دان وزراء، بیوروکریٹس، عدلیہ

کے زیادہ تر وکلاء، پولیس اور تمام اداروں کے نیچے سے اوپر تک تمام نوکر شاہی شامل ہیں. یادر کھیے انکا تعلق زندہ انسانوں سے ہے ہی نہیں ، یہ وہ خبیث روحیں ہیں جنکا انسانیت سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اور اس ملک میں انتخابات جب بھی ہوتے ہیں یہ وہی ظالم و

جاہل لوگ ہوتے ہیں جو منجانب اللہ منتخب ہوئے ۔ صرف قوم کو عذاب میں مبتلا رکھنے کے لئے. میری پوری قوم سے التجا ہے کہ اُن کو چاہیے کہ اپنی بداعمالیوں پر

مشترکہ اور اجتماعی توبہ و استغفار کریں اور اپنے اعمالوں کو بھی درست کریں، ورنہ بنی خبیث ارواح کی تیسری

آل اِس ملک پر مسلط ہونے کے لئے تیار اور

پھل پھول رہی ہے خدارا اپنے اعمال درست کریں اوراللہ سے مدد مانگیں اور

ان خبیثوں سے فوری جان چھڑائیں .


(

@im_shkhatri )

تحریر : ملک صادق حسین کھتری.

8 views0 comments
bottom of page