top of page

ایبسولیوٹلی ناٹ


کالم سیاست

ایبسولیوٹلی ناٹ


جولائی 1976 میں وزیراعظم بھٹو نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی سربراہی میں کہوٹہ میں ایٹمی پلانٹ قائم کیا جس سے پوری دنیا میں تھرتھلی مچ گئی۔



اگلے مہینے امریکی وزیرخارجہ ہنری کسنجر نے ہنگامی طور پر پاکستان کا دورہ کیا اور گورنرہاؤس لاہور میں بھٹو سے ملاقات کی جس میں بھٹو پر زور دیا گیا کہ وہ ایٹمی پروگرام منسوخ کردے۔



بھٹو، جو کہ پچھلی صدی کے چند بہترین لیڈروں میں سے ایک تھا، اس نے ہنری کسنجر کو نرم الفاظ اور شستہ انگریزی میں یہ کہہ دیا کہ پاکستان ایسا نہیں کرے گا۔



جواب میں ہنری کسنجر نے کہا کہ وہ بھٹو کو نشان عبرت بنا دے گا۔ بھٹو نے مسکرا کر جواب دیا کہ جو کرنا ہے کرلو، میں اپنا فیصلہ بدلنے والا نہیں۔



پھر چند ماہ بعد پاکستان میں مذہبی تنظیموں کا اتحاد وجود میں آیا جس کا مطالبہ نفاذ شریعت تھا۔ اس اتحاد نے بھٹو مخالف تحریک شروع کی جس کے نتیجے میں جولائی 1977 میں ضیا نے مارشل لا لگا کر بھٹو کو گرفتار کردیا اور پھر 1979 میں بھٹو کو پھانسی دے کر امریکی وارننگ کو پورا کردیا گیا۔



اس کے بعد امریکی اطاعت میں ضیا کی حکومت شروع ہوئی۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا پھر 1988 میں افغان جنگ کے حوالے سے سٹنگر میزائلوں کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے امریکہ اور ضیا کے درمیان اختلافات شروع ہوئے۔ امریکہ کا خیال تھا کہ پاک فوج نے امریکی میزائل اپنے پاس چھپا رکھے ہیں اور سانحہ اوجڑی کیمپ محض پردہ ڈالنے کی کوشش تھی۔ ضیا کے انکار پر اگست 1988 میں اسے بھی ایک طیارہ حادثے میں مروا دیا گیا۔



اس کے بعد پاکستان کے جتنے بھی حکمران آئے، سب نے امریکی اطاعت اور آشیرباد سے حکمرانی کی۔



تاہم آج یہ صورتحال ایک مرتبہ پھر تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے۔ آج امریکہ کو پاکستان میں فوجی اڈے قائم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ عمران خان واضح انکار کررہا ہے۔



آج ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران جب اینکر نے عمران خان سے یہی سوال پوچھا کہ کیا وہ سی آئی اے کو فوجی اڈے قائم کرنے دے گا؟ تو عمران خان نے ایک لحظہ تؤقف کئے بغیر کہا:



ایبسولیوٹلی ناٹ (ہرگز نہیں)



عمران خان کا یہ انکار بالکل ویسا ہی ہے جیسا بھٹو نے ہنری کسنجر کو کیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان کے خلاف امریکہ کیا کارروائی کرتا ہے۔



امریکہ کو ایک بات البتہ ذہبن نشین کرنی ہوگی کہ سابقہ حکمرانوں کی نسبت عمران خان کو اللہ نے پاکستان کیلئے منتخب کیا ہے اور اللہ اپنے منتخب کئے لوگوں پر کبھی باطل کو فتح یاب نہیں کرتا!!! 


 تحریر۔۔۔ بلال سیال 

@Bilusial
https://twitter.com/Bilusial?s=09 


38 views0 comments
bottom of page