امید زندگی
تحریر:عمران
آپ کی پیدائش ایک مہنگے اسپتال میں ہوئی اور میری پیدائش گھر میں.......... لیکن ہم سب جی رہے ہیں.
آپ نرم و گداز بستر پر سوتے ہیں اور میں زمین پر........... لیکن ہم سب اپنی نیند پوری کر لیتے ہیں.
آپ بہترین شربت پیتے ہیں اور میں صرف پانی........... لیکن ہم سب اپنی پیاس بجھا لیتے ہیں.
آپ بھنا ہوا گوشت کھاتے ہیں اور میں سوکھی روٹی........... لیکن ہم سب اپنی بھوک مٹا لیتے ہیں.
آپ بہترین درآمد شدہ سوٹ پہنتے ہیں اور میں ململ کا کرتا........... لیکن ہم سب اپنا جسم چھپا لیتے ہیں.
آپ لگژری گاڑی میں سفر کرتے ہیں اور میں بھیڑ سے بھری بس میں........... لیکن ہم سب اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں.
اس تحریر کو پڑھنے کیلئے آپ کے پاس لیپ ٹاپ، آئی فون یا بلیک بیری ہے اور میں لکھنے کیلئے پرانا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر استعمال کر رہا ہوں.......... لیکن ہم سب اس تحریر کو پڑھ رہے ہیں.
میں خود کو کیوں کوسوں؟
میں اپنے رب پر کیونکر الزام لگاؤں؟
بیشک زندگی ہمیں غمگین کرنے کی ہزاروں وجوہات دیتی ہے پر میں غم کیونکر کروں؟
میں جانتا ہوں میرا اللہ میرے ساتھ ہے. تو بس اپنے رب کا شکر ادا کیجئے اور آگے بڑھتے جائیے اس یقین کے ساتھ کہ آپ تنہا نہیں ہیں بلکہ زندگی کے ہر موڑ پر مشکل سے نکالنے اور نئی راہ دکھانے کیلئے اللہ رب العالمین آپ کے ساتھ ہے.
تحریر:عمران
@_imran_pti
https://t.co/dnnNnRnZJ9