اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر عمران خان کےخلاف بھی استعمال ہوا.
اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر عمران خان کےخلاف بھی استعمال ہوا.
واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر عمران خان کےخلاف بھی استعمال ہوا ہے، یہ سافٹ وئیر نوازشریف کی حکومت میں استعمال ہوا۔
سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ریکارڈ کے مطابق مختلف نمبرز میں ایک نمبر وزیراعظم عمران خان کے زیراستعمال تھا.
علاوہ ازیں نواز حکومت میں یہی سافٹ ویئر حساس اداروں اور سیاست دانوں کےخلاف استعمال ہوا جس میں تحریک انصاف کے وہ رہنما بھی شامل ہیں جو عمران خان حکومت میں اہم وزارتوں پر فائز ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سماء کے مطابق اس گورکھ دھندے میں بھارت بھی شامل تھا جو وزیراعظم عمران خان اور وزراء کے موبائل فون ہیک کرنیکی کوشش کرتا رہا۔
نجی چینل کے مطابق بھارت کی جاسوسی پر اعلیٰ عسکری اور سول قیادت میں بیٹھک ہوئی جس میں بھارت کی جاسوسی سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا گیا، وٹس ایپ کی طرز پر نئی اپلیکشن لانے پر مشاورت کی گئی ہے۔
دوسری جانب برطاوی اخبار گارڈین نے مودی سرکار سے متعلق بھی بھانڈا پھوڑ دیا ہے کہ وہ کیسے مخالفین اور صحافیوں کیخلاف اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر استعمال کرتے رہے اور اپنے مخالفین پر مقدمات بنواتےکو جیل میں ڈلواتے رہے ۔
برطانوی اخبار نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر کی مدد سے مودی سرکار نے مخالفین کا ڈیٹا ہیک کیا جس میں صحافی، سیاستدان، اداکار، سماجی رہنما شامل تھے۔
مودی سرکار نے عمر خالد نامی سماجی کارکن اور سٹوڈنٹ لیڈر کا فون ہیک کرایا اور اس پر بغاوت کا کیس بناکر اسے جیل میں ڈلوایا۔ علاوہ ازیں علاوہ مودی سرکار نے نچلی ذات کیلئےآواز اٹھانیوالے صحافیوں، دانشوروں، وکلا اور اداکاروں کے فونز ہیک کرائے اور اپنے کئی مخالفین کو جیل میں ڈلوایا
اسرائیلی سوفٹ ویئر سے بھارتی اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی پر انڈیا میں کھبلی مچ گئی ہے اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اسرائیلی سوفٹ ویئر کی مدد سے جاسوسی کے انکشاف پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی اور ٹوئٹ کیا کہ وہ آپ کے فون پر سب کچھ پڑھ رہے ہیں۔
سونیا گاندھی کی صاحبزادی پریانکا گاندھی نے بھی مودی سرکار کے اقدامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پیگاسس انکشافات نفرت انگیز ہیں،مودی سرکار نے شہریوں کی آئینی آزادی کے حق پرسنگین حملہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی انکشاف کیا تھا کہ بھارتی حکومت اپنے ہی صحافیوں، سیاسی مخالفین اور سیاست دانوں کی جاسوسی کر رہی ہے اور اس کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مودی کی پالیسیاں بھارت اور پورے خطے کو شدت پسندی کی طرف لے جا رہی ہیں.
Written by Usman Hashmi
Tweets @uzii_hashmi